the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نیویارک… امریکا کی جنوبی ریاستوں میں ایک بار پھربرفانی طوفان نے آفت برپا کر دی ہے۔ زمینی اور فضائی ٹریفک متاثر جبکہ شہری گھروں میں پھنس کر رہ گئے ہیں، مختلف حادثات میں اب تک 13 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔امریکا کی جنوبی ریاستوں میں ایک بار پھر برفانی طوفان نے نظام زندگی کو جما دیا ہے۔ ریاست ٹیکساس سے جارجیا اور جنوبی کیرولینا شدید برفباری کی لپیٹ میں ہیں۔ سات جنوبی ریاستوں میں ہنگامی حالت نافذ ہے۔ ریاست جارجیا میں ایک اور الاباما میں پانچ افراد ہلاک



ہوگئے۔ کئی ریاستوں میں صبح اسکول پہنچنے والے بچوں نے رات بھی اسکول میں ہی گزاری۔ ریاست جارجیا کے شہر اٹلانٹا میں ہزاروں افراد 18 گھنٹے سے زائد سڑکوں پر پھنسے رہے جبکہ 800 کے قریب ٹریفک حادثات پیش آئے۔ ورجینیا بیچ شہرکے ساحلی علاقوں میں دس انچ برف پڑ چکی ہے۔ شمالی اور جنوبی کیرولائنا میں شدید برف باری ہوئی ہے۔ سڑکوں اور پلوں پر سے برف ہٹانے کا کام جاری ہے۔ متاثرہ علاقوں میں دفاتر و تعلیمی ادارے بند اور ہزاروں پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں،حکام نے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق سخت سردی کا سلسلہ آج بھی جاری رہے گا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.